نئی دہلی: ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے) کے صدر اور سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے بے زمین خاندانوں کو 05 ایکڑ زمین لیز پر دینے ، پروموشن ریزرویشن بحال کرنے اور پرائیویٹ سیکٹر میں ایس سی اور ایس ٹی کے لیے 20 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کیا ہے۔ اٹھاولے کی قیادت میں آر پی آئی کے ایک وفد نے آج یہاں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں پانچ نکاتی میمورنڈم سونپا۔Ramdas Athawale handed over memorandum to Prez
اس موقع پر اٹھاولے نے ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کی طرف سے محترمہ دروپدی مرمو کو شیڈول ٹرائب کمیونٹی سے پہلی بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انہیں ممبئی میں چیتیا بھومی، ناگپور میں دیکشا بھومی اور مدھیہ پردیش کے مہو میں واقع آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش کے دورہ کی دعوت دی ۔
اٹھاولے نے راشٹرپتی بھون میں ہونے والی اس میٹنگ کے بعد کہا کہ آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو میں دیکشا بھومی، چیتیا بھومی ممبئی، ناگپور میں دیکشا بھومی میں صدر کی آمد سے ایس سی اور ایس ٹی سماج میں نئی امید اور توانائی آئے گی۔