اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Ramazan Moon in India: بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا - دہلی کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے چاند کی تصدیق کی

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ سایہ فگن ہو گیا ہے، ملک کی سبھی ملی جماعتوں نے چاند کے دیکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔ علمائے کرام نے لوگوں سے اس بابرکت ماہ میں ملک اور قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لئے دعا کی گزارش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت سمیت ایشیاء کے دیگر ممالک میں رمضان کا پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔ Ramadan 2022 moon sighting in India۔

Ramazan Moon in India
Ramazan Moon in India

By

Published : Apr 2, 2022, 7:19 PM IST

Updated : Apr 3, 2022, 3:53 PM IST

بھارت سمیت دیگر ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ جس کے بعد پہلا روزہ اتوار کے روز یعنی 3 اپریل کو ہوگا۔ اس کی تصدیق جامع مسجد دہلی کے شاہی امام بخاری نے تصدیق کی ہے، اس کے علاوہ لکھنؤ عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور امارت شرعیہ بہار و جھارکھنڈ نے میڈیا کے نام جاری بیان میں چاند دیکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔ Ramadan 2022 moon sighting in India۔

امارت شرعیہ پٹنہ نے بھی چاند دیکھے جانے کی تصدیق کی

جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصرالاسلام نے بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کی تصدیق ہے۔ انہوں نے لوگوں سے جموں و کشمیر میں امن کی بحالی کے لئے دعا کی ہے۔

لکھنؤ سے چاند نظر آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ حیدرآباد، الہٰ آباد، پٹنہ اور بریلی سمیت متعدد مقامات سے رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ چاند نظر آنے کے بعد آج سے ہی مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام کیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیے۔
مولانا خالد رشید فرنگی محلی کا چاند پر بیان
لکھنئو ۔۔۔۔ مرکزی چاند کمیٹی کا بیان ۔۔

نئی دہلی:دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد میں شاہی امام سید احمد بخاری نے رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں عام رویت ہوئی ہے۔ لہٰذا اعلان کیا جاتا ہے کہ کل تین اپریل اتوار کے روز پہلا روزہ ہوگا۔ وہیں شاہی مسجد فتح پوری کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ مہینہ برکت کا مہینہ ہے اس میں عبادت کا خاص طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔

شاہی مسجد دہلی فتح پوری نے چاند دیکھے جانے کی تصدیق کی
دہلی میں دیکھا گیا رمضان المبارک کا چاند

سہارنپور: دارالعلوم دیوبند کے میڈیا ترجمان اشرف عثمانی نے بتایاکہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔ رمضان کا چاند نظر آتے ہی مسلم معاشرہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سبھی لوگ ماہ مبارک کی عبادتوں اور تلاوتوں میں مصروف ہوگئے۔ دارالعلوم دیوبند کی رویت ہلال کمیٹی نے چاند کا اعلان کیا ہے، انشاء اللہ پہلا روزہ اتوار کا ہوگا۔ سبھی لوگوں کو رمضان کی دی مبارکباد۔

دارالعلوم دیوبند نے چاند دیکھے جانے کی تصدیق کی

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی موتی مسجد میں شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی کی قیادت میں رویت ہلال کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں مغرب بعد شہر قاضی اور شہر مفتیان نے چاند دیکھ کر ماہ رمضان کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شہر قاضی نے کہا کہ اللہ کے کرم سے آج چاند نظر آگیا ہے اور آج سے تراویح اور کل کا پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ انہوں نے سبھی لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ پورے رمضان کو احترام کے ساتھ گزاریں اور روزوں اور تراویح کا احترام کریں، کیونکہ دو سال بعد اللہ نے ہمیں یہ موقع دیا ہے اس لیے پورے اطمینان اور سکون سے رمضان گزاریں اور کسی بھی طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ شہر قاضی نے کہا ہم نے ضلع انتظامیہ سے بات کرلی ہے کہ پورے رمضان میں سکون و اطمینان کا ماحول بنا رہے گا۔ اس لئے سبھی ایمان والے عبادت، نماز اور تلاوت میں گزاریں اور اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کریں۔

بھوپال میں دیکھا گیا رمضان المبارک کا چاند

جے پور: ریاست راجستھان میں بھی چاند کی تصدیق کا اعلان ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اعلان ہلال کمیٹی کے کنوینر اور راجستھان چیف قاضی خالد عثمانی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ماہ رمضان کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی مسلم اقلیتی علاقوں میں الگ ہی رونق نظر آرہی ہے، بازار میں خریداری کرنے کے لیے لوگوں کا ہجوم نظر آرہا ہے۔ مسجدوں میں نمازیوں کے لئے الگ سے انتظامات مسجد کمیٹی کی جانب سے کیے گئے ہیں۔ آج رات سے تراویح کی خاص نماز بھی ایک مہینے تک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو برس سے عالمی وبا کورونا قہر مسلسل جاری ہونے کی وجہ سے اجتماعی طور پر کسی طرح سے کوئی بڑا پروگرام اور تراویح کی نماز مسجد میں ادا نہیں کی جا رہی تھی لیکن اس مرتبہ کورونا کا قہر کم ہونے کی وجہ سے اجتماعی تراویح کی نماز اور بڑے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ میں بھی روہت ہلال کمیٹی میرٹھ کی جانب سے چاند کی تصدیق کا اعلان کیا گیا شہر قاضی میرٹھ کے مطابق کل تین اپریل کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا جائے گا اور آج سے خصوصی نماز تراویح کی شروعات ہو جائے گی۔ روہت ہلال کمیٹی کی جانب رمضان المبارک کے چاند کی تصدیق ہونے کے بعد جہاں شہر قاضی میرٹھ نے رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کی۔

اترپردیش کے میرٹھ میں دیکھا گیا رمضان المبارک کا چاند

وہیں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے سبب دو سال بعد ایک بار پھر سے شہر کی مساجد آباد ہوں گی اور رمضان المبارک کی رونقیں پھر سے دیکھنے کو ملے گی۔ اس موقع پر شہر قاضی نے ملک و ملت کے لیے دعا بھی کی۔

میرٹھ کے قاضی کا چاند دیکھے جانے کے متعلق بیان

احمدآباد گجرات: دوسری جانب گجرات میں بھی ماہ رمضان مبارک کی آمد ہو چکی ہے اور لوگ ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارکباد دے رہے ہیں ایسے می‍ں ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے احمدآباد کی شاہی جامع مسجد میں بڑی تعداد میں نمازیوں کا ہجوم پایا گیا۔ اس موقع پر گجرات چاند کمیٹی نے ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔

گجرات چاند کمیٹی نے ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی

اس تعلق سے احمدآباد کی شاہی جامع مسجد کے شاہی امام اور گجرات چاند کمیٹی کے صدر مفتی شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ احمدآباد کی شاہی جامع مسجد میں سیکڑوں نمازی چاند دیکھنے پہنچے اور ہم سبھی نے چاند دیکھا. اس لیے میں گجرات چاند کمیٹی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے سبھی کو رمضان المبارک پیش کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک شرعی اعتبار سے منایا جائے بری چیزوں سے دور رہیں۔ جتنے بھی گناہ کے کام ہیں ان سے دور رہیں اور رمضان المبارک میں تراویح کی نماز ادا کریں. انہوں نے کہا کہ تین سال بعد رمضان میں تراویح ادا کرنے کا موقع ملا ہے تو اللہ تعالیٰ کورونا جیسی مہلک بیماری سے ہمیشہ دور رکھے اور ہم سبھی پابندی سے روزہ نماز تراویح اور رمضان کے فرائض ادا کریں۔

گجرات میں بھی ماہ رمضان مبارک کی آمد ہو چکی ہے

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 3, 2022, 3:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details