اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Ramadan Moon Sighting رمضان المبارک کا چاند بھارت، بنگلہ دیش میں نظر نہیں آیا، پاکستان میں رویئت ہلال کی تصدیق - رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے رمضان المبارک کا پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو شروع ہوگا۔ وہیں پاکستان میں دیر رات چاند دیکھنے کی تصدیق کردی گئی ہے جس کی وجہ سے وہاں پر جمعرات کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 22, 2023, 7:37 PM IST

Updated : Mar 22, 2023, 11:03 PM IST

ملک کی مختلف ہلال کمیٹیوں نے تصدیق کی ہے کہ آج بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا رمضان المبارک 24 مارچ کو بروز جمعہ کو پہلا روزہ شروع ہوگا۔ وہیں سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کل سے شروع ہو جائے گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی نے بھی اعلان کیا کہ آج چاند کہیں نظرنہیں آیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج 22 مارچ 2023 بدھ کو ماہ رمضان المبارک کا چاند ملک کے کسی حصے میں نظر نہیں آیا لہٰذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہیکم رنضان المبارک 24 مارچ 2023 جمعہ کے روز ہے۔

ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جمعہ کو پہلا روزہ

وہیں مرکزی چاندی کمیٹی فرنگی محلی کے صدر اور قاضی شہر مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بھی اعلان کیاکہ چاند نظر نہیں آیا لہذا جمعہ کو پہلا روزہ رکھا جائےگا۔ ساتھ ہی قاضی شرع و مفتی ضلع رامپور نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے جمعہ کو پہلا روزہ ہوگا۔ ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند، ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی، امارت شرعیہ بہار جھارکھنڈ، مرکزی ہلال کمیٹی کانپور سمیت دیگر رویت ہلال کمیٹیوں نے اعلان کر دیا ہے کہ ملک کے کسی حصے میں چاند نہیں دیکھا گیا اس لئے رمضان المبارک 24 مارچ کو بروز جمعہ سے پہلا روزہ شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کل سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Importance of Taraweeh: رمضان المبارک میں نماز تراویح اور قرآن سننے کا اہتمام کریں

Last Updated : Mar 22, 2023, 11:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details