اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Ram Setu Case رام سیتو معاملہ، سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا - سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو راجیہ سبھا ایم پی ڈاکٹر سبرامنیم سوامی کے مختصر دلائل سننے کے بعد حکومت کو حکم دیا کہ وہ فروری کے پہلے ہفتہ تک اپنا جوابی حلف نامہ داخل کریں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 12, 2023, 2:47 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے رام سیتو کو قومی ورثہ کا درجہ دینے کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ڈاکٹر سبرامنیم سوامی کی عرضی پر مرکزی حکومت سے فروری کے پہلے ہفتے تک اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے جمعرات کو راجیہ سبھا ایم پی ڈاکٹر سوامی کے مختصر دلائل سننے کے بعد حکومت کو حکم دیا کہ وہ فروری کے پہلے ہفتہ تک اپنا جوابی حلف نامہ داخل کرے۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی اگلی سماعت فروری کے دوسرے ہفتے میں کرے گی۔

ڈاکٹر سوامی نے بنچ کے سامنے دلیل دی کہ مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل نے 12 دسمبر تک اپنا جواب داخل کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی کابینہ سکریٹری کو عدالت کے سامنے مرکزی حکومت کی طرف سے دیے گئے وعدے کی تعمیل نہ کرنے پر سمن جاری کرنے کی درخواست کی، لیکن بنچ نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔

ڈاکٹر سوامی نے 2007 میں ایک پٹیشن دائر کی تھی جس میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان خلیج میں تمل ناڈو کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع چٹان سے کٹے ہوئے 'رام سیتو' کو قومی ورثہ قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ہندو مت میں یقین رکھنے والے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ چٹانیں رامائن کے دور سے تعلق رکھتی ہیں۔ مرکزی حکومت نے 2021 میں یہ جاننے کے لیے تحقیق کی اجازت دی تھی کہ آیا رام سیتو انسان کا بنایا ہوا ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ اس کی تشکیل کا وقت کیا ہے اور کیا یہ رامائن کے دور سے ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: SC grants Centre time till March 15 for payment of OROP سپریم کورٹ نے مرکزسے کہا، فوج کے 25 لاکھ پنشن یافتگان کو 15 مارچ تک ادائیگی کی جائے گی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details