اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی: صدر جمہوریہ کل مغل گارڈن کے سالانہ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے - inaugurate the annual Garden Festival of Rashtrapati Bhavan tomorrow

کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کی وجہ سے بند کیا گیا راشٹرپتی بھون کا مغل گارڈن ایک بار پھر 13 فروری سے عوام کے لئے کھلنے جارہا ہے ۔

دہلی: صدر جمہوریہ کل مغل گارڈن کے سالانہ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے
دہلی: صدر جمہوریہ کل مغل گارڈن کے سالانہ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے

By

Published : Feb 11, 2021, 10:41 PM IST

Updated : Feb 11, 2021, 10:57 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند12 فروری کو راشٹرپتی بھون کے سالانہ گارڈن فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔ اس سے قبل جمعرات کو یہاں صحافیوں کو مغل گارڈن سے رو برو کرایا گیا۔ صدر کی ڈپٹی پریس سکریٹری کیرتی تیواری نے صحافیوں کو بتایا کہ' عام لوگوں کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک گارڈن دیکھنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ آخری داخلہ شام چار بجے تک ہی ممکن ہو گا۔

دہلی: صدر جمہوریہ کل مغل گارڈن کے سالانہ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے
انہوں نے کہا کہ' راشٹرپتی بھون کے 35 نمبر گیٹ سے ایک گھنٹے کے لئے ایک بار 100 افراد کو انٹری دی جائے گی۔ مغل گارڈن، راشٹرپتی بھون میوزیم اور راشٹرپتی بھون کو دیکھنے کے خواہشمند افراد کے پاس کے لئے راشٹرپتی بھون کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ صر ف آن لائن رجسٹریشن ہی متبادل ہے، جو مفت ہے۔
'رام ناتھ کووند کل راشٹرپتی بھون کے سالانہ گارڈن فیسٹیول کا افتتاح کریں گے'

محترمہ تیواری نے کہا کز' کورونا کے پیش نظر مغل گارڈن دیکھنے کے خواہشمندوں کے لئے خصوصی رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مغل گارڈن کمپلیکس میں پانی، دودھ کی بوتل، بریف کیس، ہینڈ بیگ، لیڈی پرس، کیمرا، ریڈیو، چھتری اور دیگر قابل اعتراض اشیاء لانے پر پابندی رہے گی۔ اس کے ساتھ لوگوں کو تھرمل اسکریننگ، ماسک پہننے اور سماجی فاصلے جیسے ضابطوں پر عمل کرنا ہوگا۔


مزید پڑھیں:بی جے پی بنگال میں 200 سے زائد سیٹیں جیتے گی: شاہ


واضح ر ہے کہ راشٹرپتی بھون کے مغل گارڈن کو دیکھنے کے لئے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔ دس ماہ قبل کورونا وبا کے سبب اسے بند کردیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر اسے کھولا جارہا ہے۔ راشٹرپتی بھون کے اس باغ میں کئی اقسام کے گلاب اور ٹیولپ کے پھول ہیں۔

۔یواین آئی۔

Last Updated : Feb 11, 2021, 10:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details