کیرالہ میں اسمبلی انتخابات کی مہم کے ختم ہونے میں اب محض کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں لہذا تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کے قدآور رہنما اور اسٹار کیمپینرز زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد اور ریلیز کر رہے ہیں۔ آج اے آئی سی سی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی ریلی کیرالہ میں ہوگی۔
کیرالہ کے علاوہ مغربی بنگال اور آسام میں بھی آج متعدد ریلیز ہونی ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ کی آج آسام میں تین ریلیز ہوں گی۔ پہلی ریلی 11:30 بجے صبح بجنی میں، دوسری ریلی دوپہر 1 بجے ہاجو اور تیسری ریلی سہ پہر 2:40 میں دیسپور میں ہوگی۔