ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے مرکزی چوراہے پر واقع شیو شنکر شوالے پر کسان رہنما راکیش ٹکیت نے 51 کیلو پیتل کا گھنٹہ پیش کر کے نو مہینے کے بعد ضلع میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔
اس خاص موقع پر راکیش ٹکیت اپنے پورے خاندان اور بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان کے ساتھ موجود تھے، ان کے پروگرام کے پیش نظر ضلع پولیس انتظامیہ بھی پوری طرح مستعد نظر آئی۔
راکیش ٹکیت اپنے قافلہ کے ساتھ شام تقریبا آٹھ بجے شیو چوک پہنچے جہاں کسان کارکنان اور عہدے داروں نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا، یہاں پر راکیش ٹکیت نے رسم ادا کرتے ہوئے 51کلو پیتل کا گھنٹہ مندر پر چڑھایا۔