کسانوں کے متحدہ محاذ کے جانب سے 5 ستمبر کو مظفر نگر میں بلائی گئی کسان مہا پنچایت تاریخی ہوگی۔ کسان رہنماؤں کی طرف سے اس بات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس پنچایت میں لاکھوں کسان جمع ہوں گے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس مہا پنچایت میں ملک کی ہر ریاست کی نمائندگی ہوگی۔ یوپی، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے علاوہ کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ جیسی ریاستوں سے کسان آنے شروع ہو گئے ہیں۔
راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسان اور مزدور 5 ستمبر کی مہا پنچایت کو اپنی عزت سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ اس سوال پر کہ کتنے لوگ مہا پنچایت تک پہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ نمبروں کی بات چھوڑیں، مظفر نگر کی پنچایت تاریخی ہوگی۔