اتر پردیش حکومت کے ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر دفاع کا تین روزہ لکھنؤ دورہ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔ اس موقع پر ان کا پہلا پروگرام وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور پروجیکٹ کی میٹنگ میں حصہ لینا ہے۔
وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں دفاعی آلات بنانے والی ملک کی معروف کمپنیوں کے ماہرین کو بھی بلایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کی توسیع ریاست میں چھ (آگرہ، علی گڑھ، جھانسی کانپور، چترکوٹ اور لکھنؤ) تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس میں 11207.63 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز ہے۔ اس سے تقریباً 2.5 لاکھ لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی بھی امید ہے۔ اس کے لیے 1482 ہیکٹیئر کا لینڈ بینک بنایا گیا ہے۔
اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کی چھ یونٹوں کے تحت اب تک 24 کمپنیوں کو 337 ہیکٹیئر زمین الاٹ کی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت لکھنؤ اور جھانسی میں برہموس میزائل بنانے کے لیے راجدھانی میں 80 ہیکٹیئر اور جھانسی میں بھارت ڈائنامکس کو183 ہیکٹیئر زمین الاٹ کی گئی ہے۔
جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں ان اسکیموں پر جاری کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جانا ہے۔
وزیر دفاع شام تقریباً 4 بجے بابو بنارسی داس یونیورسٹی میں سابق مرکزی وزیر آنجہانی ڈاکٹر اکھلیش داس کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔