اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rajnath Singh Malaysia Visit راج ناتھ سنگھ کی ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات - ملائیشیا اور بھارت

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اتوار سے ملائیشیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

Rajnath Singh meets Malaysian PM Anwar Ibrahim
راج ناتھ سنگھ کی ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات

By

Published : Jul 10, 2023, 6:23 PM IST

کوالالمپور: مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔ ٹویٹر پر مرکزی وزیر نے کہا کہ کوالالمپور میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی، ہم بھارت ملائیشیا دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے ان کے مثبت نقطہ نظر اور دلچسپی کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہیں۔

ٹویٹس کی ایک سیریز میں ملائیشیا کے وزیر اعظم نے بھی کہا کہ اس میٹنگ میں، ہم ملائیشیا اور بھارت کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تعاون کی نئی شکلوں پر تبادلہ خیال کرنے میں بھی کامیاب رہے جنہیں مشترکہ طور پر تلاش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی ملا۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد راج سنگھ نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ زیمبری عبدالقادر سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد بھارت-ملائیشیا بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ واضح رہے کہ راج ناتھ سنگھ اتوار سے ملائیشیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید گہرا کیا جا سکے۔ انہوں نے اپنے ملائیشیا کے ہم منصب محمد حاجی حسن کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کی اور بھارت ملائیشیا دفاعی تعاون کی چوتھی دہائی کے لئے وسیع دو طرفہ دفاعی مشغولیت اور روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کو معنی خیز قرار دیتے ہوئے ملائیشیا کے وزیر دفاع نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ نے دونوں حکومتوں کے درمیان خط کے تبادلے پر دستخط کی تقریب کا بھی مشاہدہ کیا۔

ملائیشیا کے وزیر دفاع نے کہا، "اس کے بعد ہم نے ملائیشیا اور بھارت کی حکومتوں کے درمیان 1993 میں دستخط کیے گئے دفاعی تعاون کی یادداشت میں ترمیم کے لیے خط کے تبادلے کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملائیشیا اور بھارت کے درمیان ایک بہت ہی بامعنی ملاقات ہے تاکہ پہلے سے قائم دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ بھارت اور ملائیشیا کے درمیان بہت ہی گہرے تعلقات ہیں۔ حال ہی میں اپریل میں بھارت اور ملائیشیا نے بھارتی روپے میں تجارت طے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details