وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملک کی دفاعی صنعت کی طرف سے ٹیکنالوجی کے میدان میں کی جانے والی اختراعات کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ملک کا دفاعی شعبے میں خود کفیل بننے کا خواب ضرور پورا ہوگا۔
جمعہ کو پونے میں قائم انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ڈیفنس ٹیکنالوجی کیمپس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد سنگھ نے کہا کہ "مجھے ابھی آپ لوگوں کے بنائے ہوئے کچھ سسٹم اور مصنوعات دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ انہیں دیکھ کر مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کو خودکفیل بنانے کا خواب ضرور پورا ہوگا۔ "
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ملک کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے کئی اقدامات اور اسکیمیں شروع کی ہیں۔ سنگھ نے بتایا کہ "وزارت دفاع کی طرف سے ایسے کئی اقدامات شروع کیے گئے ہیں، جہاں ہماری فوج ، اکیڈیمیاں ، صنعت اور حکومت کے نمائندے ایک اسٹیج پر نالج اور بیسٹ پریکٹس کا اشتراک کرکے انوویشن کی راہ میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:India on Kabul Blast: دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت