اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rajnath Singh Talks with Egyptian Counterpart وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی مصری ہم منصب کے ساتھ دفاعی تعلقات پر بات چیت

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے قاہرہ میں مصر کے وزیر دفاع جنرل محمد ذکی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، جس میں انہوں نے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق ظاہر کیا۔ Rajnath Singh Talks with Egyptian Counterpart

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی مصری ہم منصب کے ساتھ دفاعی تعلقات پر بات چیت
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی مصری ہم منصب کے ساتھ دفاعی تعلقات پر بات چیت

By

Published : Sep 20, 2022, 5:03 PM IST

قاہرہ:راج ناتھ سنگھ مصر کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ راج ناتھ سنگھ کو پیر کے روز دو طرفہ بات چیت کے آغاز سے قبل قاہرہ میں وزارت دفاع میں روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ فوجی مشقوں اور تربیت کے لیے فوجی اہلکاروں کے تبادلے میں اضافے پر اتفاق کیا۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ دونوں وزراء نے ایک مقررہ مدت میں بھارت اور مصر کی دفاعی صنعتوں کے درمیان تعاؤن بڑھانے کی تجاویز پر غور کرنے سے بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دنیا میں امن واستحکام کو برقرار رکھنے میں بھارت اور مصر کے تعاؤن پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کووڈ 19 کی عالمی وبا کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان دفاعی رابطوں کی رفتار گزشتہ برسوں میں تیز رہی ہے۔ Rajnath Singh Talks with Egyptian Counterpart

اس سے قبل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ جس کے بعد دونوں وزرائے دفاع نے دو طرفہ امور اور دفاع کے شعبے میں باہمی تعاؤن کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دفاعی شعبے میں تعاؤن کے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے۔ اس مفاہمت نامہ سے مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں دفاعی تعاون کو بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی۔ Rajnath Singh holds talks with Egyptian counterpart to expand defence ties

راج ناتھ سنگھ نے مصری وزیر دفاع کو ہند افریقہ دفاعی ڈائیلاگ اور بحر ہند کے ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس میں شرکت کے لئے بھارت آنے کی دعوت دی۔ یہ پروگرام 18 سے 22 اکتوبر تک گجرات کے گاندھی نگر میں 12ویں دفاعی نمائش 'ڈیف ایکسپو' کے دوران منعقد کیے جائیں گے۔ مصر کے اپنے دورہ کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے قاہرہ میں فوجی یادگار اور مصر کے سابق صدر انور السادات کے مقبرے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: India Egypt Sign بھارت اور مصر کے درمیان دفاعی شراکت داری بڑھانے پرمعاہدہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details