مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا دیدی کو اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کی جیت پر مبارک باد۔ ان کے اگلے دورکے لیے میری نیک خواہشات۔
راجناتھ سنگھ نے ممتا بنرجی کو مبارکباد دی - مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کو واضح اکثریت
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شاندار جیت پر مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ممتا بنرجی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

rajnath singh
مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کو ملنے والی واضح اکثریت پر متعدد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع جاری ہے۔ این سی پی رہنما شردپوار، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھیلیش یادو اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے ممتا بنرجی کو مبارک باد پیش کی ہے۔