وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے پورے ملک میں کووڈ19معاملے میں حال ہی میں اضافہ سے نمٹنے کے لیے منگل کو وزارت دفاع اور مسلح افواج کی تیاریوں کے جائزہ کے لیے ایک ورچوئل میٹنگ کی۔
وزیردفاع کو بتایا گیا کہ مسلح فورسز میڈیکل سروسز، ڈی آرڈی او، ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس (ڈی پی ایس یو)، اوایف بی اور وزارت دفاع کے دیگر اداروں جیسے نیشنل کیڈیٹ کور ( این سی سی) کے ذریعہ کووڈ19 وبا کے اس مشکل دور میں کیسے لوگوں کی مدد کی جارہی ہے۔
انہوں نے ڈی پی ایس یو، او ایف بی اور ڈی آر ڈی او سے اپیل کی کہ وہ جلد سے جلد سول انتظامیہ اور ریاستی حکومتوں کو آکسیجن سلنڈر اور اضافی بیڈ دستیاب کرانے کے لیے جنگی سطح پر کام کریں۔