نئی دہلی: دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے خواب کو پورا کرنے کے لیے مسلسل قدم اٹھا رہی حکومت نے اتوار کو 780 مزید ایسی مصنوعات اور آلات کی تیسری فہرست جاری کی ہے جو درآمد نہیں کیے جائیں گے۔ اس فہرست کو جاری کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس سے دفاعی پبلک سیکٹر کے اداروں کی طرف سے کی جانے والی درآمدات میں کمی آئے گی۔ Rajnath Singh on Defense Products for Indigenization
اس فہرست کو ایک مقررہ وقت کے ساتھ منظور کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد یہ مصنوعات صرف گھریلو صنعت سے خریدی جائیں گی۔ اس کی تفصیلات وزارت دفاع کی متعلقہ ویب سائٹ پر دی گئی ہیں۔ فہرست میں مذکور مقررہ مدت کے بعد ہی انہیں بھارتی صنعت سے خریدا جائے گا۔ وزارت دفاع اس سے قبل بھی ایسی ہی دو فہرستیں جاری کر چکی ہے جس میں 458 آلات کوملک میں ہی بنانے اور تیار کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ پہلی فہرست کے تحت جاری کردہ 167 مصنوعات کو دیسی کیاجاچکا ہےاور اب ان کی درآمدات نہیں ہوگی۔