اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فضائیہ کا ہرکیولس طیارہ راجناتھ اور گڈکری کو لے کر قومی شاہراہ پر اترے گا - راجناتھ اور گڈکری

راجستھان کے باڑمیر میں فضائیہ کے طیاروں کو ہنگامی صورتحال میں قومی شاہراہوں پر اتارنے کی مشق کے تحت راج ناتھ سنگھ اور نتن گڈکری سپر ہرکیولس طیارہ سے پہلی بار قومی شاہراہ پر اتریں گے۔

فضائیہ کا ہرکیولس طیارہ راجناتھ اور گڈکری کو لے کر قومی شاہراہ پر اترے گا
فضائیہ کا ہرکیولس طیارہ راجناتھ اور گڈکری کو لے کر قومی شاہراہ پر اترے گا

By

Published : Sep 8, 2021, 7:28 PM IST

راجستھان کے باڑمیر میں فضائیہ کا کارگو سی -130 جے سپر ہرکیولس طیارہ جمعرات کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری کو لے کر پہلی بار قومی شاہراہ پر اترے گا۔

فضائیہ کے طیاروں کو ہنگامی صورتحال میں قومی شاہراہوں پر اتارنے کی مشق کے تحت یہ اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ فضائیہ کا لڑاکا طیارہ سکھوئی 30 بھی اسی مشق کے تحت ہائی وے پر اترنے کے ساتھ ہی دوبارہ پرواز کرنے کی مشق کرے گا۔ اڑ میر میں واقع اس قومی شاہراہ پر سکھوئی 30 طیاروں نے آج بھی اترکر دوبارہ پرواز کرنے یا ٹچ ڈاؤن کی مشق کی۔

وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع اس کے بعد باڑمیر اور جیسلمیر میں تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ وہ سطح سے ہوا میں مار کرنے والے درمیانی دوری کے میزائل کو بیڑے میں شامل کئے جانے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ جیسلمیر میں فضائیہ کے افسران اور جوانوں سے بھی بات چیت کریں گے۔

یہ ہندوستان کی پہلی قومی شاہراہ ہے جسے آئی اے ایف طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اکتوبر 2017 میں آئی اے ایف کے لڑاکے طیاروں اور ٹرانسپورٹ طیاروں نے لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر لینڈنگ کی مشق کی تھی تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ ایسی شاہراہوں پر ایم اے ایف کے طیارے ہنگامی صورت حال میں لینڈنگ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں۔لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے اتر پردیش حکومت کے تحت آتا ہے۔

مزید پڑھیں:جدید بلٹ پروف گاڑی عسکریت پسندوں سے نمٹنے میں انتہائی مددگار

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے عہدیداروں نے آئی اے ایف کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر کام کیا تاکہ باڑمیر میں قومی شاہراہ پر ہوائی لینڈنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس شاہراہ کو اس لئے تیار کیا جارہا ہے تاکہ انہیں ہنگامی صورتحال میں آئی اے ایف کے طیاروں کے ذریعے فضائی حملوں کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 12 قومی شاہراہوں کے ان حصوں کی نشاندہی کی جارہی ہے جنہیں ہوائی جہاز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details