اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra Ujjain کانگریس کے سبھی دفاتر میں راجیو گاندھی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا - راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا

اُجین کے سینیئر کانگریس رہنما کیلاش سونی، راہل گاندھی کو ان کے والد اور سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کا دو فٹ کا مجسمہ پیش کر کے بھارت جوڑو یاترا کا استقبال کریں گے۔ وہیں راجیو گاندھی کی تاریخ پیدائش پر پورے بھارت میں کانگریس کے دفاتر میں بیک وقت راجیو گاندھی کا مجسمہ قائم کیا جائےگا۔ Rajiv Gandhi's Statue in Congress Office

کانگریس کے سبھی دفاتر میں راجیو گاندھی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا
کانگریس کے سبھی دفاتر میں راجیو گاندھی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا

By

Published : Nov 29, 2022, 4:35 PM IST

اُجین: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین پہنچ گئی ہے۔ اُجین کے سینیئر کانگریس رہنما کیلاش سونی راہل گاندھی کو ان کے والد اور سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کا دو فٹ کا مجسمہ پیش کر کے استقبال کریں گے۔ اس مجسمے کو پیش کرنے کے بعد کیلاش سونی کے ذریعہ یہ مہم پورے ملک میں شروع کی جائے گی۔ Senior Congress leader Kailash Soni On Bharat Jodo Yatra

کانگریس کے سبھی دفاتر میں راجیو گاندھی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا

کیلاش سونی نے بتایا کہ راجیو گاندھی کی تاریخ پیدائش پر پورے بھارت کے سبھی ریاستوں میں کانگریس کے دفاتر میں بیک وقت راجیو گاندھی کا مجسمہ قائم کیا جائےگا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں مدھیہ پردیش کے ہر ضلع میں ہر ایک دفاتر میں راجیو گاندھی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ تیسرے مرحلے میں راجیو گاندھی کے مجسمے کو پورے بھارت کے ہر ضلع میں کانگریس کے ہیڈ کوارٹر پر تقسیم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ راجیو گاندھی کے مجسمے کو کانگریس کے دفاتر میں مفت میں دیں گے۔ کیلاش سونی نے کانگریس کے کئی سینیئر لیڈران کو بھی یہ مجسمے دیے ہیں۔ پورے مجسمے کیلاش سونی کی طرف سے مفت دیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ٹوٹے دلوں کو جوڑنا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details