اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجیو گاندھی سچائی، ہمدردی اور ترقی کی علامت تھے: راہل - راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سچائی، ہمدردی اور ترقی کا نعرہ دیتے ہوئے ملک کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

راجیو گاندھی سچائی، ہمدردی اور ترقی کی علامت تھے: راہل
راجیو گاندھی سچائی، ہمدردی اور ترقی کی علامت تھے: راہل

By

Published : May 21, 2021, 10:51 PM IST

راہل گاندھی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی 30 ویں برسی کے موقع پران کی سمادھی ’ویروبھومی‘ جاکر ان کی سمادھی پر گل پوشی کی۔

دریں اثنا، یوتھ کانگریس نے راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں ضرورتمند افراد میں راشن بھی تقسیم کیا، خون کے عطیات کیمپوں کا انعقاد کیا اور کورونا وبا کی وجہ سے یتیم ہونے والے بچوں کو مالی امداد فراہم کی۔

ایوان بالا راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے بھی سابق وزیر اعظم کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجیو گاندھی اقتدارکو عدم تمکرز کرکے پنچایتی نظام کو ضلع اور گاؤں کے ذریعہ ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے کام کیا تھا۔

انہوں نے ملک کو اکیسویں صدی میں لے جانے کے لیے پہلا قدم اٹھایا تھا اور اپنی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے انفارمیشن ٹکنالوجی کے میدان میں ملک کو انقلاب کی نئی دہلیز تک پہنچایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details