اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi's Disqualification راجستھان یوتھ کانگریس نے راہل گاندھی کے حق میں مشعل جلوس نکالا

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کرنے کے خلاف راجستھان یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے ہفتہ کو مشعل جلوس نکالا۔ وہیں سچن پائلٹ نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت کے غیر جمہوری رویے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

راجستھان یوتھ کانگریس نے
راجستھان یوتھ کانگریس نے

By

Published : Apr 9, 2023, 10:50 AM IST

Updated : Apr 9, 2023, 12:03 PM IST

جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے ہفتہ کو مشعل جلوس نکالا، جس میں راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ بتادیں کہ گزشتہ روز راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کردی گئی تھی، جس کے ایک دن بعد سورت کی ایک عدالت نے انہیں مودی سرنام کے تبصرہ پر ان کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

کانگریس رہنما اور راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے بھی مشعل جلوس میں شرکت کی۔اس موقع پر سچن پائلٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکزی حکومت کے غیر جمہوری رویے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نہیں ہے۔ حزب اختلاف کے رہنماوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ ای ڈی اور سی بی آئی کے چھاپے مارے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Congress Satyagraha in Aurangabad اورنگ آباد میں راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی کے خلاف کانگریس کا ستیہ گرہ

انہوں نے مزید کہا کہ وہ (بی جے پی) ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم یقینی طور پر اپنی بات رکھیں گے اور ان کی انا اور غرور کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ قبل ازیں جمعہ کو شملہ میں یوتھ کانگریس نے راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت کی منسوخی کے خلاف مشعل احتجاجی مارچ نکالا تھا۔ اس احتجاج کی قیادت یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس بھدراوتی وینکٹا نے کی اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔ وہیں پیر کو سورت کی ایک سیشن عدالت نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو ضمانت دے دی، جنہوں نے اپریل 2019 میں ایک سیاسی مہم کے دوران اپنے مودی سرنام کے تبصرے کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں اپنی سزا کے بعد اپیل دائر کی تھی۔

Last Updated : Apr 9, 2023, 12:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details