اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

CM Ashok Gehlot Slams BJP: 'ہم نے بی جے پی کا منصوبہ ناکام بنا دیا'

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کنہیا لال قتل کیس Udaipur Murder Case معاملے میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتنا سنگین واقعہ ہوا اور بی جے پی لیڈر حیدرآباد چلے گئے۔ اب سات دن بعد ادے پور کنہیالال کے گھر جا رہے ہیں جب کہ واقعہ کے دن، میں جودھ پور کے تمام پروگرام کو چھوڑ کر جے پور آیا۔ میں نے بی جے پی لیڈر گلاب چند کٹاریہ سے بات کی کہ اس واقعہ پر آل پارٹی میٹنگ بلائی گئی، کٹاریا نے کہا کہ وہ حیدرآباد جارہے ہیں۔ Ashok Gehlot Slams BJP Over Udaipur Murder Case

CM Ashok Gehlot Slams BJP
'ہم نے بی جے پی کے منصوبہ کو ناکام بنا دیا'

By

Published : Jul 6, 2022, 8:25 PM IST

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر لوگوں کو اُکسانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے منصوبے کو ناکام بنا چکے ہیں اور عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں۔ گہلوت نے یہ بات مشرقی راجستھان کینال اسکیم (ای آر سی پی) کے دوران کانگریس کانفرنس میں کہی۔ CM Ashok Gehlot Slams BJP

انہوں نے کنہیا لال قتل کیس میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اتنا سنگین واقعہ ہوا اور بی جے پی لیڈر حیدرآباد چلے گئے، اب سات دن بعد ادے پور کنہیالال کے گھر جا رہے ہیں جب کہ واقعہ کے دن میں جودھ پور کے تمام پروگرام کو چھوڑ کر جے پور آیا اور بی جے پی لیڈر گلاب چند کٹاریہ سے بات کی کہ اس واقعہ پر آل پارٹی میٹنگ بلائی گئی ہے، کٹاریا نے کہاکہ وہ حیدرآباد جارہے ہیں۔ Ashok Gehlot Slams BJP Over Udaipur Murder Case

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں خود ادے پور گیا اور کنہیا لال کے خاندان سے ملاقات Ashok Gehlot on Udaipur Murder Case کی۔ سات دن بعد آپ کنہیا لال کے گھر جاتے ہو، یہ ایک سنگین واقعہ تھا اور اس میں دونوں مرکزی ملزمان کو فوری طور پر پکڑ لیا گیا تھا اور کارروائی کی گئی، کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی، لیکن آپ لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں اور جگہ جگہ احتجاج کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ashok Gehlot On Riots: بی جے پی ہندوتوا کے فروغ کے لئے فسادات کروا رہی ہے، اشوک گہلوت

انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کے منصوببے کو ناکام بنا دیا اور آپ کچھ نہیں کر سکے، راجستھان کے لوگ سب کچھ سمجھ گئے۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک میں سنگین صورتحال ہے اور وہ وزیراعظم سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ ملک میں لوگوں سے امن کی اپیل کریں۔ Ashok Gehlot Slams BJP Over Udaipur Murder Case

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details