راجستھان کے چورو ضلع کی سجانگڑھ اسمبلی حلقے پر کانگریس پارٹی کے منوج میگھوال نے بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار کو شکست دی، یہاں پر راشٹریہ لوک تانتریک پارٹی کے امیدوار کھیم رام تیسرے نمبر پر رہے۔
وہیں سہاڑا (بھیلواڑا) میں کانگریس پارٹی کی امیدوار گائتری دیوی نے بی جے پی کے رتن لال جاٹ کو شکست دی جبکہ راجسمند میں بھارتی جنتا پارٹی کی امیدوار دیپتی ماہیشوری نے 5165 ووٹوں سے فتح حاصل کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے میدوار تنسکھ بوہرا کو شکست دی ہے۔