اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rain In Delhi: دہلی این سی آر میں آندھی طوفان سے درجہ حرارت میں آئی کمی - دہلی کے لوگوں کو گرمی اور حبس سے راحت

پیر کی صبح دہلی کے موسم میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ دہلی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی والوں کو چلچلاتی دھوپ سے کافی راحت ملی ہے۔ Rainy Season Start In Delhi

دہلی این سی آر میں بار،آندھی طوفان سے درجہ حرارت میں آئی کمی
دہلی این سی آر میں بار،آندھی طوفان سے درجہ حرارت میں آئی کمی

By

Published : May 23, 2022, 2:01 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں پیر کی صبح تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے سے لوگوں کو گرمی اور حبس بھرے موسم سے کافی راحت ملی۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہاکہ’’اگلے دو گھنٹوں تک پوری دہلی اور این سی آر کے آس پاس کے علاقوں میں 60 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش ہوگی۔ Rain With Strong Winds In Delhi

رپورٹ کے مطابق دہلی کے کئی حصوں اور آس پاس کے علاقوں میں آج صبح تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی شدید بارش کی وجہ سے بجلی چلی گئی۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی (آئی جی آئی) ہوائی اڈے پر بھی موسم نے پرواز نظام کو متاثر کیا۔ اس سے قبل آئی ایم ڈی نے پوری دہلی اور این سی آر کے ملحقہ علاقوں (لونی دیہات، ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن، بہادر گڑھ، غازی آباد، اندرا پورم، چھپروالا، نوئیڈا، دادری، گریٹر نوئیڈا، گروگرام) میں تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی تھی۔

دہلی این سی آر میں آندھی طوفان سے درجہ حرارت میں آئی کمی

مزید پڑھیں:۔ دہلی میں علی الصباح زبردست بارش ہوئی

دریں اثنا پیر کی صبح 5:30 بجے شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے تین درجے کم ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق پیر کو دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.3 ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک درجے کم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details