اس بارش کی وجہ سے شہریوں کو گرمی سے قدرے راحت ملی ہے۔ اسی دوران تلنگانہ کے ضلع وقار آباد میں بھی بارش ہوئی۔ آج صبح اچانک ہوئی اس بے موسم بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہر حیدرآباد اور ضلع وقارآباد میں بارش - telangana news
شہر حیدرآباد کے بعض حصوں میں بارش ہوئی۔ سکندرآباد ،امیرپیٹ ، دلسکھ نگر ، جوبلی ہلز ، بنجاراہلز ، فلم نگر اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔
شہر حیدرآباد اور ضلع وقارآباد میں بارش
ضلع کے مری پلی ، بنٹارم ، وقار آباد ٹاون میں بارش ہوئی اور ہوائیں بھی چلیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش سے تمل ناڈو کے درمیان شمالی۔ساحلی طوفانی گرداب کے نتیجہ میں یہ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس طوفانی گرداب کے نتیجہ میں آئندہ تین دنوں کے دوران ریاست کے بیشتر مقامات پر بارش کاامکان ہے۔