اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کشمیر میں بارش سے عوام کو شدید گرمی سے راحت - wet season in Kashmir

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 'جموں و کشمیر اور لداخ میں اتوار کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ پیر سے موسم میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

کشمیر: بارش نے عوام کو شدید گرمی سے راحت دی
کشمیر: بارش نے عوام کو شدید گرمی سے راحت دی

By

Published : Sep 12, 2021, 10:13 AM IST

ہفتہ سے کشمیر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر کو موسم میں بہتری آئے گی۔

وقفے وقفے سے ہلکی بارش جمعہ کی رات سے شروع ہوئی جبکہ سری نگر سمیت کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہفتہ کی علی الصبح تیز بارش شروع ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 'جموں و کشمیر اور لداخ میں اتوار کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ پیر سے موسم میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

انہوں نے کہا 19 ستمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایڈوائزی کے مطابق بارش کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ، مغل روڈ، زوجیلا اور دیگر پہاڑی سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ موسم گرما کے دارالحکومت میں جاری مہینے میں بھی سخت گرمی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ ماضی میں ستمبر ماہ میں درجہ حرارت کافی خوشگوار ہوا کرتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details