نئی دہلی: مرکزی حکومت کے ملازمین کی سب سے بڑی یونین آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن All India Railwaymen's Federation نے فوج میں اگنی پتھ بھرتی اسکیم Agnipath Scheme کو ملک کی سلامتی اور نوجوانوں کے روزگار کے لیے ناموافق قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا اور بدھ کے روز ملک بھر میں دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا۔
آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشرا All India Railway Men's Federation General Secretary Shiv Gopal Mishra نے کہا کہ اے آئی آر ایف کی اپیل پر 16 اور 17 جون کو ممبئی میں منعقدہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں قرارداد کے مطابق، بدھ کے روز، بھارتی ریلوے کی تمام یونین برانچ سطح سے لے کر زونل سطح تک مرکزی حکومت کے 'شارٹ ٹرم ایمپلائمنٹ' کے تحت 'اگنی پتھ اسکیم' کے تحت فوج میں بھرتی کی اسکیم کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اہتمام کیا۔Protest Against Agnipath Scheme
مشرا نے کہا کہ اس اسکیم کی مخالفت میں پورے بھارتی ریلوے کے ملازمین کے ساتھ بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے لیبر قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے 'شارٹ ٹرم ایمپلائمنٹ اسکیم' کے تحت فوج میں بھرتی کے لیے اگنی پتھ اسکیم شروع کی ہے، یہ نہ صرف نوجوانوں کے لیے بلکہ ملک کے لیے بھی خطرناک ہے۔ Protest Against Agnipath Scheme