اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra گرو پرب پر راہل کی پیدل یاترا گردوارہ سے شروع ہوگی - راہل گاندھی نے گردوارہ کا دورہ کیا

کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ منگل کو ونالی گوردوارہ سے دوبارہ شروع ہوئی۔ یہ یاترا کل رات ضلع کے دیگلور میں مشعل ریلی کے ساتھ مہاراشٹر میں داخل ہوئی تھی۔ Rahul Gandhi Visits Gurdwara Before Resuming Bharat Jodo Yatra

راہل
راہل

By

Published : Nov 8, 2022, 2:31 PM IST

ناندیڑ: کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ منگل کو ونالی گوردوارہ سے دوبارہ شروع ہوئی۔ یہ یاترا کل رات ضلع کے دیگلور میں مشعل ریلی کے ساتھ مہاراشٹر میں داخل ہوئی تھی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے صبح 7.30 بجے ونالی سے پیدل مارچ شروع کیا اور لکّھا پھاٹا پہنچ کر وجرگا (اٹکالی کے قریب) پر رکے۔ Rahul Gandhi Visits Gurdwara Before Resuming Bharat Jodo Yatra

گاندھی کی یاترا دوپہر 3 بجے کھٹگاؤں فاٹا سے کیرور اور بیجور پھٹا کے لیے دوبارہ روانہ ہوگی۔ جہاں وہ لوگوں سے بات چیت کریں گے۔ وہ شام 5.30 بجے بھوپالا میں ایک نکٹر میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا رات کا قیام شنکر نگر رام تیرتھ میں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details