راہل گاندھی کے ساتھ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کی میٹنگ کے بعد مسٹر بگھیل نے کہاکہ انہوں نے پارٹی کے سابق صدر کو ساری بات بتا دی ہے اور مسٹر گاندھی نے انکی باتوں کی توجہ کے ساتھ سنا ہے۔ میٹنگ میں ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری پی ایل پونیا کے ساتھ ہی پارٹی کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بھی موجود رہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ محترمہ واڈرا تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک میٹنگ میں رہیں۔
مسٹر بگھیل نے کہاکہ مسٹر گاندھی نے انہیں چھتیس گڑھ کے وزیراعلی کے طورپر دہلی بلایا تھا اور اس لئے وہ اپنے لیڈر سے ملاقات کے لئے آئے۔ انہوں نے ریاست سے جڑے سیاسی اور انتظامی امور پر بھی مسٹر گاندھی سے بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلی کی حیثیت سے مسٹر گاندھی کو چھتیس گڑھ آنے کی دعوت دی ہے اور مسٹر گاندھی نے ان کی دعوت کو قبول کرکے اگلے ہفتہ رائے پور آنے کی بات کہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: