کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی Former Congress President Rahul Gandhi نے کورونا ویکسین کے تعلق سے حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت نے سال کے آخر تک ملک کے تمام شہریوں کو ویکسین لگانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ان کا یہ وعدہ بھی جملہ Rahul slams Govt for missing Covid vaccination target ہی ثابت ہوا۔
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ 'جمعہ کو سال کا آخری دن ہے اور حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ سال کے اواخر تک سبھی کوکورونا کی دونوں خوراکیں دی جائیں گی، لیکن انہوں نے یہ وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'مودی حکومت اسی طرح سے لوگوں کو خواب دکھاتی ہے، وعدے کرتی ہے اور ان کے وعدے جملے ہی ثابت ہوتے ہیں۔'