اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Amit Shah Slams Rahul Gandhi راہل کو بھارت کی تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے، امت شاہ

جودھ پور ڈویژن کے بوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ راہل گاندھی کو بھارتی تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی غیر ملکی جرسی، غیر ملکی ٹی شرٹ پہن کر بھارت کو جوڑنے نکلے ہیں۔Amit Shah Slams Rahul Gandhi

راہل کو بھارتی تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے، امت شاہ
راہل کو بھارتی تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے، امت شاہ

By

Published : Sep 10, 2022, 8:19 PM IST

جودھ پور: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بھارت کی تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے۔ شاہ آج یہاں جودھ پور ڈویژن کے بوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راہل بابا بھارت کے دورے پر نکلے ہیں۔ غیر ملکی جرسی، غیر ملکی ٹی شرٹ پہن کر بھارت کو جوڑنے نکلے ہیں۔Amit Shah Slams Rahul Gandhi

انہوں نے کہاکہ 'میں انہیں اور کانگریس والوں کو ان کا پارلیمنٹ میں کہے گئے جملہ یاد دلاتا ہوں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت ایک قوم نہیں ہے، آپ نے کس کتاب میں پڑھا ہے۔ یہ وہ قوم ہے جہاں لاکھوں لوگوں نے سر قلم کرکے سرزمین کو سرخ کرنے کا کام کیا ہے اور ہزاروں بہنوں نے وطن کے لئے جوہر کرکے خود کو آگ میں جلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راہل بھارت کو جوڑنے کے لیے نکلے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ انہیں بھارت کی تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’میں یہاں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو یاد دلانے آیا ہوں کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پانچ سال ہونے والے ہیں، بی جے پی ان سے حساب مانگ رہی ہے کہ راہل نے دس دنوں میں کسانوں کے قرض معاف کرنے کی بات کی تھی۔ قرض معاف کر دیا گیا۔'

وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت پورے ملک میں بہت زیادہ ترقی ہوئی ہے اور مودی نے ملک کو محفوظ بنانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے ملک میں غلامی کے آثار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا کام کیا ہے۔ ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے نئی تعلیمی پالیسی لائی گئی ہے۔ انہوں نے پھر سے مودی سرکار لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024 میں ریاست کی تمام لوک سبھا سیٹیں مودی کی جھولی میں ڈالنی ہیں۔ انہوں نے کارکنوں سے ہاتھ اٹھا کر فتح کے لئے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کا آج چوتھا دن کانگریسی رہنما آج کیرالہ کا رُخ کریں گے

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details