سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ایک ہفتے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا ہے۔
کانگریس کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے قومی دارالحکومت میں مبینہ طور پر زیادتی اور قتل کا شکار ہونے والی لڑکی کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی ، اور اس کی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کی تھیں ، جس کی وجہ سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر نے ان کا اکاؤنٹ بند کردیا تھا۔
ٹوئٹر نے راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ کئی دیگر کانگریس لیڈروں کے اکاؤنٹس کو بند کر دیا تھا۔
کانگریس کے سابق صدر نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا کمپنی پر سخت حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹر کے اقدام کو ہند کی سیاست میں مداخلت قرار دیا اور اس پر نریندر مودی حکومت کے کہنے پر کام کرنے کا الزام لگایا۔