نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی لندن میں ہیں۔ یہاں راہل گاندھی نئے روپ میں نظر آئے۔ انہوں نے اپنی داڑھی تراش لی ہے، جس پر کئی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے تبصرہ کیا تھا۔ اس سے پہلے بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل نے داڑھی بڑھائی تھی۔ کانگریس پارٹی نے اطلاع دی ہے کہ راہل گاندھی کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچر دیں گے۔ اسی سلسلے میں وہ برطانیہ گئے ہیں۔ راہل گاندھی اپنی داڑھی اور مونچھوں کو تراشے ہوئے ایک نئے روپ میں ٹائی کوٹ میں نظر آئے۔
بتا دیں کہ 7 ستمبر 2022 سے بھارت جوڑو یاترا کے آغاز کے بعد سے راہل گاندھی کئی ریاستوں سے گزرے اور اس پورے سفر کے دران دوران انہوں نے اپنے بال نہیں منڈوائے اور نہ ہی بال کٹوائے۔ بھارت جوڑو سفر کے اختتام تک راہل گاندھی بہت مختلف نظر آنے لگے، لوگوں نے انہیں ڈارڑھی تراشنے کو بھی کہا، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ وہیں کچھ اپوزیشن کے رہنماؤں نے ان کی ڈاڑھی کا موازنہ عراق کے صدام حسین سے بھی کیے۔