اجین: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ایک دن کے آرام کے بعد آج اپنے نویں دن اجین ضلع سے اپنی اگلی منزل کے لئے شروع ہوئی۔ راہل گاندھی کی یاترا مقامی آر ڈی میڈیکل کالج سے صبح تقریباً چھ بجے شروع ہوئی۔ یاترا کا اگلا پڑاؤ نذر پور گاؤں تھا، جہاں یاترا صبح 10 بجے کے قریب پہنچی۔Bharat Jodo Yatra
فلم اداکارہ سورا بھاسکر آج صبح اجین سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں اور راہل گاندھی کے ساتھ تقریباً چھ کلومیٹر پیدل چلیں۔