حیدرآباد: کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کنیا کماری سے کشمیر تک 24 اکتوبر کو تلنگانہ پہنچنے کی توقع ہے۔ راہل گاندھی ریاست میں تقریباً 366 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ سابق مرکزی وزیر اور دورہ تلنگانہ کے کوآرڈینیٹر بلرام نائک نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں پیدل مارچ محبوب نگر ضلع کے مکتھل سے شروع ہوگا اور چار لوک سبھا حلقوں اور نو اسمبلی حلقوں سے گزرے گا۔Rahul Gandhi will cover a distance of 366 km in Telangana
انہوں نے کہا کہ یاترا کے لیے نکلنے کے راستے کا حتمی مسودہ جلد ہی پارٹی ہائی کمان کو سونپ دیا جائے گا۔ تاہم اس میں کچھ تبدیلیاں ہوسکتی ہیں کیونکہ ریاست میں یاترا 15 دنوں تک جاری رہنے کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ یاترا 24 اکتوبر کو تلنگانہ میں داخل ہوگی۔ اس میں چار لوک سبھا حلقے اور نو اسمبلی حلقے شامل ہوں گے۔ کل 366 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔