کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو جمعہ کے روز کٹہرے میں کھڑا کیا اور کہا کہ روزگار پیدا کرنے کے لیے کوئی پہل نہیں ہو رہی ہے اور نوجوانوں کے مستقبل کے سلسلے میں اس حکومت کا کردار بہت مایوس کن ہے۔
گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ مودی حکومت روزگار کے لیے نقصان دہ ہے ۔ وہ کسی بھی قسم کے’مترہین‘ کاروبار یا روزگار کو فروغ یا سہارا نہیں دیتی ، بلکہ جن کے پاس نوکری ہے، اسے بھی چھیننے میں لگی ہے ۔ ہم وطنوں سے خود انحصاری کا ڈرامہ متوقع ہے۔ عوامی مفاد میں جاری‘‘ ۔