اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi to Visit Wayanad لوک سبھا کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد پہلی بار راہل گاندھی وایناڈ کا آج دورہ کریں گے - راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ

کانگریس رہنما راہل گاندھی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد پہلی بار آج کیرالہ میں اپنے سابقہ ​​حلقے وایناڈ کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ جلسہ عام سے خطاب اور روڈ شو کریں گے۔ Rahul Gandhi Disqualified From Loksabha

راہل گاندھی کا وایناڈ دورہ
راہل گاندھی کا وایناڈ دورہ

By

Published : Apr 10, 2023, 1:11 PM IST

Updated : Apr 11, 2023, 9:35 AM IST

نئی دہلی: لوک سبھا کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد کانگریس رہنما راہل گاندھی آج وایناڈ جائیں گے، جہاں وہ روڈ شو کریں گے۔ کانگریس ان کا شاندار استقبال اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی کی عرضی پر سورت کی عدالت میں 13 اپریل کو سماعت ہوگی۔ اس وقت راہل گاندھی ضمانت پر باہر ہیں، جس کی مدت گجرات کی سیشن عدالت نے بڑھا دی تھی۔ عدالت اس کیس میں سزا کے خلاف ان کی اپیل پر 13 اپریل کو سماعت کرے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 23 ​​مارچ کو سورت کی ایک نچلی عدالت نے انہیں بی جے پی رکن اسمبلی پورنیش مودی کی طرف سے دائر کیس میں مودی سرنام کو بدنام کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔ جس کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:۔Court Grants Bail To Rahul Gandhi سورت سیشن کورٹ نے راہل گاندھی کو ضمانت دی، اگلی سماعت 13 اپریل کو

راہل گاندھی کو ان کے جرم کے لیے زیادہ سے زیادہ دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے اس سزا کو 30 دن کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ سزا کالعدم نہ ہونے کی صورت میں وہ اگلے آٹھ سال کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہو جائیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ سال 2019 میں کرناٹک میں ایک ریلی کے دوران راہل گاندھی نے مبینہ طور پر پوچھا تھا کہ تمام چوروں کے مودی نام کیوں ہوتے ہیں؟ راہل گاندھی کے اس بیان کے خلاف گجرات کے پورنیش مودی نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

Last Updated : Apr 11, 2023, 9:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details