امپھال: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ اتوار کو منی پور کے مشہور تاریخی مقام کھونگجوم سے شروع ہوگی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے تھوبل ضلع کے کھونگ جوم وار میموریل سے ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ کھڑگے، مسٹر گاندھی اور کچھ دیگر ریاستی وزرائے اعلیٰ دن کے وقت امپھال ہوائی اڈے پر اتریں گے اور سیدھے پروگرام کے مقام کی طرف روانہ ہوں گے۔
منی پور حکومت نے ہپتا کانگجی بنگ سے یاترا شروع کرنے کی اس کی درخواست کی اجازت دینے سے انکار کردیا، جس کےبعد کانگریس کو یاترا کا مقام تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ تھوبل ضلع انتظامیہ نے حکم دیا ہے کہ یاترا میں شریک افراد کی تعداد 3000 تک محدود رہے گی۔ سبھی لیڈروں یاترا کے آغاز سے قبل کھونگ جوم میں جنگی یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ یہ جنگی یادگار 1891 کی اینگلو منی پور جنگ کے ہیروز کی یاد میں قائم کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت جوڑو نیائے یاترا کا لوگو لانچ، 14 جنوری سے یاترا شروع ہوگا