نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی پیر کو سورت جا رہے ہیں، جہاں کی ایک عدالت سے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں دو سال کی سزا سنائے جانے کے خلاف وہ درخواست دائر کرسکتے ہیں۔ کانگریس ذرائع نے راہل گاندھی کے 3 اپریل کو سورت جانے کے پروگرام کی تصدیق کی ہے۔ سورت کی عدالت نے 'مودی سرنیم' کیس میں قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت کے فیصلے کے بعد راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی اور لوک سبھا سکریٹریٹ نے رکنیت کی منسوخی کے بعد بطور رکن پارلیمان الاٹ کیا گیا بنگلہ واپس لینے کے لیے انہیں نوٹس بھیجا تھا۔
مزید پڑھیں:۔Defamation Case Verdict راہل گاندھی ہتک عزت معاملہ میں قصوروار قرار، ضمانت منظور
Defamation Case: راہل گاندھی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے آج گجرات جائیں گے
کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی آج یعنی پیر کو سورت جائیں گے، جہاں وہ سورت کی ضلع عدالت میں اس فیصلے کو چیلنج کریں گے، جس کے تحت انہیں دو سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس فیصلے کی وجہ سے راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کردی گئی ہے۔ Rahul to challenge verdict
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سورت کی عدالت کے فیصلے کے خلاف راہل گاندھی کی عرضی تیار ہے اور وہ اسے آج عدالت میں پیش کریں گے۔ درخواست میں وہ ہتک عزت کیس میں اپنی سزا پر روک لگانے کی درخواست کریں گے۔ اگر فیصلہ ان کے حق میں آتا ہے تو راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہو جائے گی۔ غور طلب ہے کہ سورت کی ایک عدالت نے 23 مارچ کو 2019 کے 'مودی سرنیم' کیس میں راہل گاندھی کو قصور وار قرار دیتے ہوئے دو سال کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد انہیں لوک سبھا کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا اور 24 مارچ کو اس فیصلے کے پیش نظران کی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی۔