اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Questions PM Modi مودی جی ہر سال دو کروڑملازمتیں دینے کے وعدے کا کیا ہوا؟ راہل گاندھی - Rahul Slams PM Modi

مہاراشٹر کے واشم میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بی جے پی اور مودی حکومت پرسخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے چھوٹے، درمیانے اور منجھلے تاجروں کے کاروبار بند ہو گئے، لاکھوں نوکریاں ختم ہو گئیں۔ انہوں نے ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے ملک کے نوجوانوں کو دھوکہ دیا۔Rahul Gandhi targets PM Modi

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 15, 2022, 10:41 PM IST

واشم(مہاراشٹرا ): وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے ملک کے نوجوانوں کو دھوکہ دیا۔ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد 8 سال ہوگئے لیکن انہوں نے نوکریاں تو نہیں دیں بلکہ غلط طریقے سے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کر کے کاروباری صنعت کو بند کر کے کروڑوں لوگوں کا روزگار تباہ کردیا۔ ملک کے نوجوانوں کا خواب چکنا چور کردیا۔ ملک کے نوجوان مودی سے سوال کررہے ہیں کہ کہاں ہیں نوکریاں؟ لیکن مودی خاموش ہیں۔ یہ باتیں آج یہاں ممبرپارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہیں۔Rahul Slams PM Modi

واشم کے چوک سبھا میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے بی جے پی اور مودی حکومت پرسخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے چھوٹے، درمیانے اور منجھلے تاجروں کے کاروبار بند ہو گئے، لاکھوں نوکریاں ختم ہو گئیں۔ مودی حکومت دو تین صنعت کاروں کے لیے کام کر رہی ہے۔ عام لوگوں کے لیے نہیں۔ مودی حکومت مہنگائی، بے روزگاری ختم کرنے کے لیے کچھ نہیں کر رہی ہے۔ جب گیس 400 روپے، پیٹرول 70 روپے اور ڈیزل 60 روپے تھاتو نریندر مودی یو پی اے حکومت پر سخت تنقید کر رہے تھے۔ عام لوگوں، کسانوں، مزدوروں کا مودی حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔یو پی اے حکومت نے کسانوں کا قرض معاف کیا لیکن مودی حکومت کسانوں کے قرض معاف نہیں کر رہی ہے۔

حالانکہ این پی اے کے نام پر بڑے صنعت کاروں کے لاکھوں کروڑوں کے قرضے معاف کر دیے جاتے ہیں اور کسانوں کو دو لاکھ کے قرض کے لیے پریشان کیا جاتا ہے۔ نوجوان تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکری کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن انہیں نوکری نہیں مل رہی۔ ملک میں تشدد اور نفرت پھیلا کر لوگوں کے درمیان تصادم پیدا کیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ یہ بھارت جوڑو یاترا اس ملک کو متحد رکھنے، آئین کو محفوظ رکھنے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Slams Double Engine Govt گجرات میں ڈبل انجن کا دھوکہ نہیں چلے گا، راہل

یواین آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details