کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی (Rahul Gandhi) نے ایک بار رافیل ڈیل (Rafale deal) کے ساتھ ساتھ پٹرول اور ڈیزل (rising prices of petrol diesel)کی بڑھتی قیمتوں کے لئے مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔
راہل گاندھی نے آج (منگل) مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لوگوں سے خالی جگہیں بھرنے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا، 'متروں' والا رافیل ہے، ٹیکس وصولی مہنگا تیل ہے، PSU-PSB کی ایک اندھی سیل ہے، سوال کرو جیل ہے، مودی سرکار ____ ہے!
واضح رہے کہ حال ہی میں راہل گاندھی نے رافیل ڈیل کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا اور اس معاملے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کی وجہ سے رافیل طیارے پر پھر سے سیاسیت شروع ہوگئی۔ مودی حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کانگریس نے کہا تھا کہ اب جب فرانس نے اس سودے میں تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا ہے تو بھارتی حکومت تحقیقات کیوں نہیں کروا رہی ہے؟