اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul on petrol price: پٹرول پمپ پر 'مہنگائی میں وکاس' نظر آئے گا: راہل - پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ کئی ریاستوں میں ان لاک کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ پٹرول پمپ پر بل کی ادائیگی کے دوران آپ کو مودی حکومت کے ذریعہ کی گئی 'مہنگائی میں وکاس' نظر آئے گا۔ ٹیکس وصولی کی وبا کی لہریں مسلسل آتی جارہی ہیں۔

پٹرول پمپ پر 'مہنگائی میں وکاس' نظر آئے گا: راہل
پٹرول پمپ پر 'مہنگائی میں وکاس' نظر آئے گا: راہل

By

Published : Jun 7, 2021, 1:23 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جاری اضافے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دورِ حکومت میں ٹیکس میں مسلسل اضافے کی لہریں آرہی ہیں، جس سے مہنگائی عروج پر ہے اور عام لوگوں کی زندگی مشکل ہوچکی ہے۔

پٹرول پمپ پر 'مہنگائی میں وکاس' نظر آئے گا: راہل

گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ کئی ریاستوں میں ان لاک کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ پٹرول پمپ پر بل کی ادائیگی کے دوران آپ کو مودی سرکار کے ذریعہ کی گئی 'مہنگائی میں وکاس' نظر آئے گا۔ ٹیکس وصولی کی وبا کی لہریں مسلسل آتی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دہلی میں پٹرول میں 28 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ممبئی میں آج پٹرول 101.57 روپے اور ڈیزل 93.64 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔

وہیں کولکاتہ میں پیٹرول 95.34 روپے اور ڈیزل 89.12 روپے اور چنئی میں پٹرول کی قیمت 96.77 روپے اور ڈیزل 90.97 روپے فی لیٹر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details