اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہر بیٹی کے لیے پہلے عزت نفس پھر تمغہ آتا ہے: راہل گاندھی کی وزیراعظم پر تنقید

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے خاتون پہلوان ونیش فوگاٹ کے کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ واپس کرنے والی پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ملک کی ہر بیٹی کے لیے عزت نفس سب سے پہلے آتا ہے، تمغہ یا اعزاز اس کے بعد۔ وزیراعظم قوم کا محافظ ہوتا ہے لیکن وزیراعظم کی طرف سے ان خواتین پہلوانوں کے تئیں ایسا برتاو دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے۔

راہل گاندھی کی پہلوانوں سے ملاقات
راہل گاندھی کی پہلوانوں سے ملاقات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 8:41 PM IST

حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے خاتون پہلوان ونیش فوگاٹ کے کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ واپس کرنے کے ایک دن بعد ردعمل کا اظہار کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خاتون پہلوان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ہر بیٹی کے لیے عزت نفس سب سے پہلے آتا ہے، اس کے بعد کوئی دوسرا تمغہ یا اعزاز آتا ہے۔

راہل ھاندی نے مزید لکھا کہ کیا آج کسی سیاسی فائدے کی قیمت اِن بہادر بیٹیوں کے آنسوؤں سے زیادہ تھی؟ جبکہ وزیراعظم قوم کا محافظ ہوتا ہے لیکن ان کی طرف سے ایسا برتاو دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے۔ ورلڈ چیمپیئن شپ میڈلسٹ اور اسٹار پہلوان ونیش فوگاٹ نے ہفتہ کو کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ مرکز کو واپس کردیا۔ منگل کے روز ایشین گیمز کی گولڈ میڈلسٹ پہلوان ونیش پھوگاٹ نے حکومت کو اپنا کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے اعزازات اس وقت بے معنیٰ ہوجاتے ہیں جب پہلوان انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہوں اور انھیں انصاف نہ ملے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز جب ونیش فوگاٹ نے اپنے ایوارڈ واپس کرنے کے لیے وزیر اعظم کے دفتر پہنچنے کی کوشش کی تو دہلی پولیس نے انھیں روک دیا۔ جس کی وجہ سے ونیش فوگاٹ نے اپنے دونوں ایوارڈز کو قومی دارالحکومت کے کرتویہ پاتھ پر چھوڑ دیا جسے بعد میں دہلی پولیس نے اٹھا لیا۔ فوگاٹ کے ساتھ اسٹار ریسلر بجرنگ پونیا نے بھی سنجے سنگھ کی ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ کے طور پر تقرری کی مخالفت کی تھی کیونکہ وہ برج بھوشن سنگھ کے قریبی ساتھی ہیں۔جن پر انہوں نے خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details