نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی مگرمچھ کے آنسو بہانے میں ماہر ہیں اور عوام کے دکھ درد سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی نے اُجہ ولا اسکیم کے بارے میں جذباتی باتیں کہی ہیں اور انہوں نے جتنے آنسو بہائے وہ فرضی تھے۔ Rahul Gandhi Slams PM Modi Over LPG Cylinder Hike
انہوں نے کہا کہ حق اطلاعات قانون (آر ٹی آئی) کے تحت موصول ہونے والی جانکاری کے مطابق سلنڈر کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ملک میں 3.59 کروڑ صارفین نے ایل پی جی سلنڈر نہیں بھروایا ہے۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت آج 1000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ فیس بک پر پوسٹ کیے گئے اس پیغام میں گاندھی نے کہا کہ 'پردھان منتری اجولا یوجنا مئی 2016 میں شروع کی گئی تھی۔' Rahul Gandhi Slams PM Modi Over LPG Cylinder Hike
انہوں نے کہا کہ 'اس اسکیم پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔ پیٹرول پمپ سے لے کر اخبار تک، پھر 10 اگست 2021 کو دوبارہ اجوالا 2.0 کو لانچ کرکے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اشتہارات پر کروڑوں خرچ کیے گئے۔ پھر آہستہ آہستہ سلنڈر کی قیمتیں بڑھائی گئیں اور آج ایک سلنڈر بھرنے کی قیمت 1000 روپے ہو گئی ہے۔ میں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے دو بھارت بنادیا ہے ایک امیر اور ایک غریب کا۔' Rahul Gandhi Slams PM Modi