اردو

urdu

Rahul Gandhi Slam PM Modi راہل نے منی پور تشدد پر وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا

By

Published : Jul 15, 2023, 12:29 PM IST

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے منی پور تشدد کے حوالے سے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث پر وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ Modi silence on Manipur violence

راہل نے منی پور تشدد پر وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا
راہل نے منی پور تشدد پر وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ منی پور کی صورتحال پر ایک لفظ بھی نہیں بول رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ۔ انہوں نے منی پور تشدد کے حوالے سے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث پر وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر نے وزیراعظم مودی کے دورہ فرانس کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے پی ایم مودی کو فرانس کے نیشنل ڈے پر بطور مہمان خصوصی بنائے جانے کا تعلق رافیل ڈیل سے قرار دیا۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، منی پور جل گیا۔ یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہندوستان کے اندرونی معاملے پر بات ہوئی، لیکن وزیر اعظم اب تک خاموش ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا، اسی دوران رافیل نے انہیں باسٹیل ڈے کا ٹکٹ دیا۔ حکومت ہند نے ہفتہ کو ہی ہندوستانی بحریہ کے لیے فرانس سے 26 نیول رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کے فیصلے کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ کانگریس منی پور میں موجودہ بحران کے لیے بی جے پی کی قیادت والی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور وزیراعلیٰ این بیرن سنگھ کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details