کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی ساتویں آسمان پر ہے اور اس کے رکنے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر خاندان پر مالی بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے اور یہ بوجھ اب ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے۔ عوام پر مہنگائی کا اثر فی الوقت رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ خود ریزرو بینک کا ماننا ہے کہ رواں مالی سال میں مہنگائی مزید بڑھے گی۔Rahul Gandhi Slams Modi Government
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وفاداری اور کارکردگی میں فرق ہوتا ہے، مودی حکومت نے نہ تو ملک سے وفا کی ہے اور نہ ہی عوام سے، میں مہنگائی کی بات کر رہا ہوں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ مستقبل میں مہنگائی میں کمی آئے گی تو پھر آپ غلط فہمی میں ہیں، آنے والے دنوں میں مودی حکومت کے نئے حملوں کے لیے تیار ہو جائیں۔ Rahul Gandhi Slams Modi Government
راہل گاندھی نے کہا کہ ریزرو بینک نے ریپو ریٹ میں 0.50 فیصد اضافہ کیا ہے جو اب بڑھ کر 4.90 فیصد ہو گیا ہے۔ ریزرو بینک کے مطابق 2022-23 میں مہنگائی مزید بڑھنے والی ہے اور خوردہ مہنگائی 6.7 فیصد رہے گی۔ Rahul Gandhi Slams Modi Government