کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جموں وکشمیر میں عام لوگوں کو نشانہ بنانے کے لئے عسکریت پسندوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ دفعہ 370ہٹنے کے بعد حکومت ریاست کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کشمیر میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہ ہا ہے۔ دہشت گردی نہ تو نوٹوں کی منسوخی سے رکی نہ دفعہ 370 ہٹانے سے، مرکزی حکومت تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہی ہے۔ ہمارے کشمیری بھائی بہنوں پر ہورہے ان حملوں کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور مرنے والوں کے کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Srinagar School Firing: سرینگر کے اسکول میں فائرنگ، دو ٹیچرز ہلاک