نئی دہلی: مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پنجاب میں سیاسی بحران پر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو نصیحت دینے سے پہلے اپنی پارٹی کے زیر اقتدار ریاستوں کو دیکھنا چاہیے۔
پرکاش جاوڈیکر کا راہل گاندھی پر طنز - دوسروں کو نصیحت دینے سے پہلے
جاوڈیکر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ' راہل گاندھی کو دوسروں کولیکچردینے کے بجائے پہلے کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کی خبر لینی چاہیے تھی۔
![پرکاش جاوڈیکر کا راہل گاندھی پر طنز rahul-gandhi-should-look-after-congress-ruled-states-first-before-giving-lectures-to-others-javadekar](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-12015279-189-12015279-1622807370105.jpg)
جاوڈیکر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ' راہل گاندھی کو دوسروں کولیکچردینے کے بجائے پہلے اپنی ( کانگریس کے زیر اقتدار) ریاستوں کی خبر لینی چاہیے تھی۔ پنجاب حکومت نے تقریباً 1.4 لاکھ 400 روپے والی ویکسین 20 ہسپتالوں کو 1000 روپے میں فروخت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تمام ریاستوں کو بائیس کروڑ کووڈ ویکسین کی خوراک مفت دی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ ریاستی حکومتیں ہیں جنہوں نے کوویڈ ویکسین کے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم پنجاب میں سیاسی ہنگامہ کے بعد ریاستی حکومت نے نجی ہسپتالوں سے ویکسین خواک و واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔