دوسہ: کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ان کا موازنہ مہاتما گاندھی سے کرنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا موازنہ گاندھی جی سے نہیں کیا جانا چاہیے۔ راہل گاندھی نے یہ بات آج یہاں بلونہ کلاں میں اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ Rahul Gandhi On MahatmaGandhi
انہوں نے کہا 'دیکھیے ابھی، ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ دوٹاسرا نے میرااورگاندھی جی کا موازنہ کیا، یہ بالکل غلط ہے۔ گاندھی جی کی جگہ کہیں اور ہے جب کہ میری جگہ کہیں اور، کوئی موازنہ نہیں ہونا چاہیے۔ کیونکہ وہ ایک عظیم انسان تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی ملک کی آزادی کے لیے دے دی۔ اگر وہ 10-12 سال جیل میں بھی گزاریں تو بھی ان کی جگہ کوئی اور نہیں بھر سکتا اور ان کے ساتھ میرا نام نہ لیا جائے، پہلی بات‘‘۔