اردو

urdu

Rahul Gandhi Over Covid Death Toll: کورونا بحران کے دوران پانچ نہیں چالیس لاکھ بھارتی ہلاک، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ Rahul Gandhi Slams Modi بناتے ہوئے کہا کہ مودی جی نہ تو سچ بولتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو بولنے دیتے ہیں۔ وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ آکسیجن کی کمی سے کوئی نہیں مرا۔ Rahul Gandhi Slams Modi Over Covid Death Toll

By

Published : Apr 17, 2022, 9:59 PM IST

Published : Apr 17, 2022, 9:59 PM IST

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Over Covid Death Toll: کورونا بحران کے دوران پانچ نہیں چالیس لاکھ بھارتی ہلاک، راہل گاندھی

Rahul Gandhi Slams Modi Over Covid Death Toll: 'حکومت کی 'لاپرواہی' کی وجہ سے کورونا بحران کے دوران 40 لاکھ بھارتی ہلاک ہوئے'
Rahul Gandhi Slams Modi Over Covid Death Toll: 'حکومت کی 'لاپرواہی' کی وجہ سے کورونا بحران کے دوران 40 لاکھ بھارتی ہلاک ہوئے'

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ حکومت کی 'لاپرواہی' کی وجہ سے کورونا بحران کے دوران 40 لاکھ بھارتی ہلاک ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے سبھی افراد کے اہلخانہ کو چار چار لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے۔ راہل گاندھی نے نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر کووِڈ سے ہونے والی اموات کی تعداد کو عام کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی کوششوں پر روک لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ Rahul Gandhi On Modi

Rahul Gandhi Slams Modi Over Covid Death Toll: 'حکومت کی 'لاپرواہی' کی وجہ سے کورونا بحران کے دوران 40 لاکھ بھارتی ہلاک ہوئے'

انہوں نے کہا کہ مودی جی نہ تو سچ بولتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو بولنے دیتے ہیں۔ وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ آکسیجن کی کمی سے کوئی نہیں مرا۔ کانگریس کے سابق سربراہ نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا - کوویڈ کے دوران حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے پانچ لاکھ نہیں بلکہ 40 لاکھ بھارتی ہلاک ہوئے۔ مودی جی اپنی ذمہ داری پوری کریں ہر کورونا متاثرین کے خاندان کو چار لاکھ روپے کا معاوضہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Slams Modi Government: 'بھارت کی معیشت میں ڈبل اے ویریئنٹ، ہر جگہ اڈانی امبانی'

واضح رہے کہ حکومت نے ہفتہ کو عالمی ادارہ صحت WHO کے ملک میں COVID-19 سے ہونے والی اموات کا اندازہ لگانے کے طریقہ کار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح سے اموات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔ وہیں کانگریس کا الزام ہے کہ حکومت نے کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کے اصل اعداد و شمار جاری نہیں کیے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت نے 16 اپریل کے مضمون 'بھارت عالمی سطح پر کوویڈ سے ہونے والی اموات کی تعداد کو عام کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی کوششوں کو روک رہا ہے' کے جواب میں ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ملک نے متعدد مواقع پر عالمی ادارہ صحت کے ساتھ استعمال کیے گئے طریقہ کار پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کووڈ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5،21،751 ہو گئی ہے۔Rahul Gandhi Slams Modi Over Covid Death Toll

ABOUT THE AUTHOR

...view details