اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نرملا سیتارمن کے راحت پیکیج پر راہل گاندھی کی تنقید - وزیر خزانہ

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے نرملا سیتا رمن کی جانب سے 6 لاکھ 28 ہزار 993 کروڑ کے 8 نکاتی اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پیکیج نہیں ہے بلکہ صرف ایک دھوکہ ہے۔

راہل گاندھی ، کانگریس رہنما
راہل گاندھی ، کانگریس رہنما

By

Published : Jun 29, 2021, 7:24 PM IST

پیر کے روز وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 8 نکاتی اسکیم کا اعلان کیا جن کی مالیت 6 لاکھ 28 ہزار 993 کروڑ روپئے ہے۔ یہ امدادی اسکیم کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے متاثر چھوٹے تاجرین ، محکمہ صحت ، سیاحت اور دیگر شعبوں کے لیے ہے۔

راہل گاندھی ، کانگریس رہنما

اس 8 نکاتی اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ یہ کوئی اسکیم نہیں بلکہ ایک دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے پیکیج سے کوئی بھی خاندان کو غذا ، ہسپتال کا بل ، اسکول فیس ادا نہیں کی جاسکتی۔

اپنے اقدامات میں وزیر خزانہ نے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گیرینٹی اسکیم میں قرض کو 3 لاکھ کروڑ سے بڑھا کر 4.5 لاکھ کروڑ کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ چار نے نکات بھی شامل کیے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں اور سیاحت سے وابستہ افراد کو قرض فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نیا میڈیکل انفرا اسٹرکچر تیار کرنے کے لیے مزید 50 ہزار کروڑ روپئے کا قرض فراہم کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details