اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi on Kashmir Situation: 'حکومت کشمیر میں امن وسکون قائم کرنے میں ناکام' - کشمیری پنڈت ہجرت کرنے پر مجبور

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی Former Congress President Rahul Gandhi نے کہا کہ 'کشمیری پنڈت آج پھر ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔ بینک مینیجر، اساتذہ اور کئی بے گناہ لوگ روزانہ مارے جا رہے ہیں، کشمیری پنڈت ہجرت کر رہے ہیں۔ جنہیں ان کی حفاظت کرنی ہے، ان کے پاس فلم کی تشہیر سے فرصت نہیں ہے۔ بی جے پی نے کشمیر کو صرف اپنے اقتدار کی سیڑھی بنایا ہے۔ کشمیر میں امن کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کریں، وزیراعظم جی۔'Rahul Gandhi Reacts Over Kashmir Situation

'حکومت کشمیر میں امن وسکون قائم کرنے میں ناکام'
'حکومت کشمیر میں امن وسکون قائم کرنے میں ناکام'

By

Published : Jun 2, 2022, 10:14 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر جموں و کشمیر میں امن وسکون قائم کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسند روزانہ کشمیری پنڈتوں اور دیگر کو قتل کر رہے ہیں۔ Rahul Gandhi Reacts Over Kashmir Situation
راہل گاندھی نے کہا کہ 'کشمیری پنڈت آج پھر ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔ بینک مینیجر، اساتذہ اور کئی بے گناہ لوگ روزانہ مارے جا رہے ہیں، کشمیری پنڈت ہجرت کر رہے ہیں۔ جنہیں ان کی حفاظت کرنی ہے، ان کے پاس فلم کی تشہیر سے فرصت نہیں ہے۔ بی جے پی نے کشمیر کو صرف اپنے اقتدار کی سیڑھی بنایا ہے۔ کشمیر میں امن کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کریں، وزیراعظم جی۔' Rahul Gandhi Reacts Over Kashmir Situation

یہ بھی پڑھیں: Political Leaders Reaction on Civilian Killing : ’ٹیچر کے قتل پرکشمیری مغموم و سوگوار‘

انہوں نے کشمیر میں گزشتہ 20 دنوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ '13 مئی کو ایک کشمیری پنڈت اور ایک پولیس اہلکار کو قتل کیا گیا، 26 مئی کو ایک فنکار کو قتل کیا گیا اور پھر 31 مئی کو کلگام میں اسکول میں ایک ہندو خاتون ٹیچر کو قتل کیا گیا اور آج ایک ہندو بینک منیجر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔' Target Killing in Kashmir

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details